ایئر کینیڈا کا اپنے فلائٹ آپریشنز بند کرنے کا منصوبہ
Air Canada
ٹورنٹو: (ویب ڈیسک) کینڈا کی سب سے بڑ ایئر لائن ایئر کینیڈا نے اپنے فلائٹ آپریشنز بند کرنے کی تیاری شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن نے کہا ہے کہ ایئر کینیڈا اپنے بیشتر آپریشنز کو معطل کرنے کے منصوبوں کو حتمی شکل دے رہی ہے، پائلٹ یونین کے ساتھ بات چیت اجرت کے مطالبات پر تعطل کے قریب ہے اور ممکنہ طور پر اتوار سے آپریشنز بند ہونا شروع ہو سکتے ہیں۔

 ایئر کینیڈا اور اس کے کم لاگت والا ذیلی ادارہ، ایئر کینیڈا روج روزانہ تقریباً 670 پروازیں آپریٹ کرتے ہیں جس سے قریباً ایک لاکھ سے زائد مسافروں کے یومیہ طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پائلٹ یونین کے ساتھ ایئر لائن کے کسی تصفیے تک نہ پہنچنے کی صورت میں لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 ایئرلائن کے پائلٹ اپنے امریکی ساتھیوں کے ساتھ تنخواہ کے فرق کو ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں، جو 2023 میں پائلٹوں کی کمی کے دوران منافع بخش لیبر ڈیل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

سی ای او مائیکل روسو نے کہا کہ ایئر کینیڈا کا خیال ہے کہ ہمارے پائلٹ گروپ کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی بھی وقت ہے بشرطیکہ ALPA اپنے اجرت کے مطالبات کو معتدل کرے جو کہ کینیڈا کی اوسط اجرت میں اضافے سے کہیں زیادہ ہے۔

ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (ALPA) جو ایئر کینیڈا میں 5,200 سے زیادہ پائلٹس کی نمائندگی کرتی ہے، نے تبصرہ کے لیے رائٹرز کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں