
ذرائع کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری لاڑکانہ سے کراچی پہنچی۔ خاتون اوّل آصفہ بھٹو، صدر آصف علی زرداری سے ملنے ائیرپورٹ سے ڈاریکٹ ہسپتال پہنچیں، خاتون اوّل آصفہ بھٹو نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ڈاکٹرز سے والد کی صحت متعلق تفصیلات لیں۔ آصفہ بھٹو زرداری کلفٹن نجی ہسپتال میں صدر مملکت کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر نوابشاہ سے کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق صدرآصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے، آصف علی زرداری کو بخار اور انفیکشن کی شکایت ہوئی تھی۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم صدر آصف علی زرداری کی نگہداشت کررہی ہے، پارٹی رہنما کے مطابق صدرآصف علی زرداری کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے خبروں پر ان سے رابطہ کیا اور صدر مملکت کی مزاج پرسی کی۔ شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔