
تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے نے پاکستان سول ایوی ایشن اور ایرپورٹس اتھارٹی کو مرسلے لکھتے ہوئے کہا کہ کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر حجاج کی امیگریشن کے لیے جگہ مختص کے لیے اقدامات کیے جائیں، سعودیہ سے پاکستان آنے والے امیگریشن سامان پر ٹیکس ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جائے۔
سعودی سفارت خانہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ سعودی حکام سے رابطہ اور کوآرڈینیشن کے لیے رابطہ کار افسران مقرر کیے جائیں، سعودی امیگریشن حکام کو فوری ویزا دیئے جائیں۔
سعودی سفارتخانے نے کراچی اسلام آباد ایرپورٹس پر حجاج کے امیگریشن کے انتظامات جلد از جلد مکمل کرنے کی درخواست کر دی۔ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکومت نے پاکستانی عازمین حج کی پاکستان میں ہی امیگریشن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان میں کراچی اور اسلام آباد کے دو ایرپورٹس پر حجاج کی سعودی حکام امیگریشن کرینگے۔ پاکستان میں امیگریشن کے بعد عازمین حج کی سعودی عرب میں امیگریشن نہیں ہوگی۔