پنجاب: سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے نئے اوقات کار جاری

بچے سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے ہیں/ فائل فوٹو
April, 1 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
سنگل شفٹ والے اسکول صبح ساڑھے7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز اسکولوں میں چھٹی ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ ڈبل شفٹ والے اسکول ساڑھے7 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔
سیکنڈ شفٹ والے اسکول دوپہر 12 بجے سے شام ساڑھے 4 بجے تک جاری رہیں گے، جمعہ کو یہ اسکول دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔