پانی کا مسئلہ سندھ کے جینے مرنے کا مسئلہ ہے: مولا بخش چانڈیو
مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے سندھ ویران ہو جائے گا، سندھ برباد ہوجائے گا ، پانی کا مسئلہ سندھ کے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، یہ کینال نہیں بن پائیں گے
حیدرآباد میں رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے/ فائل فوٹو
حیدر آباد: (ویب ڈیسک) مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے سندھ ویران ہو جائے گا، سندھ برباد ہوجائے گا ، پانی کا مسئلہ سندھ کے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، یہ کینال نہیں بن پائیں گے۔

حیدرآباد میں رہنما پیپلزپارٹی مولا بخش چانڈیو نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، سندھ ویران ہوجائے گا سندھ برباد ہوجائے گا، پانی کا مسئلہ جو صورت اختیارکر رہا ہے وہ اچھی نہیں ہے، پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سندھ کے جینے مرنے کا مسئلہ ہے، یہ کینال نہیں بن پائیں گے، آپ زبردستی کینال بنائیں گے وہ سندھ کو قبول نہیں ہوگا، شہباز شریف حالات ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری پارٹی بھی بہت تنقید برداشت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی بھی کنٹرول ہو رہی ہے، ترقیاتی کام مخصوص علاقے میں ہو رہے ہیں، ترقیاتی کام پورے ملک میں ہونے چاہئیں، 91 اکارڈ کے تحت پانی دینا چاہئے، فصلوں کے لیے پانی نہیں ہے آپ سمجھتے نہیں ہیں، ساری دنیا میں جو ٹیل پر ہوتے ہیں اس پر پانی کا حق ہوتا ہے، سندھ کے لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا حکومت رہے یا نہیں، ہم وفاق کے خلاف نہیں، حنیف عباسی بڑا بولتے ہیں وہ بھائی ہیں، جمہوریت ختم ہوجائے پھر ملک میں کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹم پورا ہوجائے گا تو پھر کس سے بات کریں گے، کم سے کم پارلیمنٹ میں بات تو کرسکتے ہیں، جب سے پاکستان بنا ہے چند سالوں کو چھوڑ کر کنٹرولڈ جہمہوریت رہی ہے۔