
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اسلام آباد میں کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں جبکہ زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی جاری ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں چاند کی پیدائش ہو گزشتہ روز 3 بج کر 58 منٹ پر ہو چکی ہے، آج غروب آفتاب کے بعد پاکستان میں چاند کی کم از کم عمر 27 گھنٹے ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے اور کل بروز پیر عیدالفطر ہونے کا قوی امکان ہے تاہم عید کا چاند نظر آنے سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
ادھر کراچی میں داؤدی بوہری برادری جبکہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عیدالفطر منا رہے ہیں، علاوہ ازیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالفطر آج مذہبی جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے۔