نماز عید کس مسجد میں کب اور کس کی امامت میں ادا کی جائیگی؟
 صوبائی دارالحکومت لاہورکی مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کے اوقات کار سامنے آگئے۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہورکی مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کے اوقات کار سامنے آگئے۔

جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں عید کا بڑا اجتماع منعقد ہو گا ، نماز عیدالفطر 7:30 بجےمولاناقاری ارشد عبید پڑھائیں گے،جامع مسجد مدینہ پرانی انار کلی لاہور میں 7:30 بجے مولانا حافظ زبیر حسن نماز عیدالفطر کی امامت کریں گے، جامع مسجدبا ب الجنت،اتاترک بلاک گارڈن ٹاؤن میں 7:30 بجے مولانا قاری اجود عبید کی امامت میں نماز عیدالفطر ادا کی جائیگی۔

بیرون شیرانوالہ باغ اندرون شہر لاہور میں نماز عیدالفطر 8:30 بجے مولانا میاں محمد اجمل قادری پڑھائیں گے، جامع مسجد شیخہ سالم لنک روڈ ماڈل ٹاؤن میں نماز عیدالفطر 6:20 بجے مولانا مفتی شاہد عبید پڑھائیں گے،جامع مسجد شہداء مال روڈلاہور میں 6:30 بجے مولانا قاضی یونس انور نماز عیدالفطر کی امامت کریں گے۔

جامع مسجدبلال،اے بلاک سبزہ زار سکیم میں نماز عیدالفطر 6:45 بجے مولانا حافظ حسین احمد کی امامت میں ادا کی جائیگی،جامع مسجد الرحمن، گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ 7:15 بجے مولانا حافظ عبداللہ مظہر نماز عید پڑھائیں گے، جامعہ محمدیہ قاسمیہ بالمقابل پیکچیز مال میں 7:15 مولانا حافظ اشرف گجر کی امامت میں نماز عید ادا کی جائیگی۔

جامع مسجد مدینہ لاری اڈہ آٹومارکیٹ بادامی باغ میں لاہورنماز عیدالفطر 7:00 بجے مولانا عبدالودود شاہد پڑھائیں گے، جامعہ منظور الاسلامیہ عیدگاہ کینٹ لاہور میں نماز عیدالفطر 7:45 بجے مولانا اسد اللہ فاروق نقشبندی پڑھائیں گے جبکہ عالمگیری بادشاہی مسجد لاہورمیں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد 8.30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ۔

جامع مسجد دربار حضرت داتاگنج بخشؒ میں مفتی رمضان سیالوی 7.30بجے صبح نماز عید کی امامت کرائیں گے ،جامع مسلم مسجد لوہاری میں مولانا ذوالقرنین6.30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے ،جامع مسجددربارحضرت پیر مکی ؒ میں قاری غلام مہر علی7:30بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے۔