پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

فائل فوٹو
March, 30 2025
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس کے بعد عید الفطر کی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔
پاکستان کے اسپیس ادارے ’’سپارکو‘‘ نے بتایا کہ شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق تین بج کر اٹھاون منٹ پر تشکیل پا چکا ہے۔
سپارکو کے مطابق اتوار کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، جس سے عید الفطر کے قریب ہونے کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔
اس وقت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، فلسطین، سوڈان، ترکیہ، روس اور یمن سمیت کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر آ چکا ہے، ان ممالک میں عید الفطر آج 30 مارچ کو منائی جا رہی ہے۔
غزہ میں بھی اسرائیلی حملوں کے بعد دوسری عیدالفطر منائی جائے گی، جہاں فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں بھی وہ اپنے بچوں کو کچھ نہیں دلا سکتے۔
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے بعد عید الفطر کے حوالے سے اعلان متوقع ہے، اس دن کی خوشیوں کا انتظار پورے ملک میں کیا جا رہا ہے۔