
حکامے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں سرکاری ملازمین کی ترقی کے عمل کو مزید شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے اس حوالے سے کہا کہ صرف وہی افراد ترقی کے اہل ہوں گے جو مقررہ کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان افراد کے کیسز آئندہ بورڈ اجلاس میں زیر غور لائے جائیں گے، ان کی کارکردگی کا جائزہ انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس اور دیگر اشاریوں کی مدد سے لیا جائے گا۔
شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ڈاکٹرز اور اساتذہ کیلئے ایک میرٹ پر مبنی ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ صرف قابل افراد کو ترقی ملے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نئی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے ایک نیا راہ کھولے گا، جو ترقی کے عمل کو شفاف، غیر جانبدار اور کارکردگی کی بنیاد پر مزید مضبوط کرے گا۔