نویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے یا نہیں؟
Lahore Board Exams
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے نویں جماعت کے امتحانات کے بارے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی ہوں گے، جس کے تحت 28 مارچ اور 4 اپریل کو ہونے والے امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

28 مارچ کو ہونے والے امتحان میں ترجمہ القران اور غیر مسلموں کیلئے ایتھکس کے پیپر شامل ہوں گے، جو کہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ اسی طرح 4 اپریل کو فیشن ڈیزائننگ، آرٹ، ماڈل ڈرائنگ، فزیالوجی اور ماحولیاتی مطالعہ کے پیپر منعقد ہوں گے۔

لاہور بورڈ نے طلباء اور والدین کو آگاہ کیا ہے کہ امتحانات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، تمام طلباء کو اپنے امتحانات کی تیاری کیلئے شیڈول پر عمل کرنا ہوگا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اس بار امتحانات کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اس کے علاوہ بورڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ تمام امتحانات کے انعقاد کے دوران کورونا کے حفاظتی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ طلباء کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔