عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو 8 چُھٹیاں ملیں گی
عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تین نہیں بلکہ پوری آٹھ چُھٹیاں ملیں گی، جس سے ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی
سندھ میں سرکاری ملازمین عید پر 8 چھٹیوں سے فائدہ اٹھائیں گے/ فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عید الفطر پر سرکاری ملازمین کو تین نہیں بلکہ پوری آٹھ چُھٹیاں ملیں گی، جس سے ملازمین کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو عام تعطیل کے اعلان نے سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ سرکاری ملازمین کو عیدالفطر پر 29 مارچ سے 6 اپریل تک آٹھ چھٹیاں ملیں گی، سوائے 3 اپریل کے۔

 حکومت نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے تاہم اس سے قبل ہفتہ اور اتوار (29 اور 30 مارچ) کی دو ہفتہ وار چھٹیاں ہیں۔ چونکہ 4 اپریل جمعہ کو آتا ہے، اس کے بعد 5 اور 6 اپریل کو دو ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی، جس کے بعد تمام سرکاری دفاتر 7 اپریل کو دوبارہ کھلیں گے۔