سکولز 7 اپریل جبکہ کالجز 3 اپریل کو دوبارہ کھلیں گے
تعلیمی اداروں کے لیے عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، سکولوں اور کالجز میں چھٹیاں 28 مارچ سے ہونگی
محکمہ سکول اور ہائر ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) تعلیمی اداروں کے لیے عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، سکولوں اور کالجز میں چھٹیاں 28 مارچ سے ہونگی جبکہ سکول 7 اپریل، کالجز 3 اپریل کو لگیں گے۔ چھٹیوں سے بورڈ کے امتحانات متاثر نہیں ہونگے۔

 محکمہ سکول اور ہائر ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری سکولوں میں عید کی چھٹیوں کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا، چھٹیوں کا سلسلہ 6 اپریل تک جاری رہے گا۔ تمام سکول 7 اپریل سے دوبارہ کھلیں گے۔

نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا۔ سکولوں میں سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا۔ عید کی تعطیلات 2 اپریل تک جاری رہیں گی۔ چھٹیوں سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات متاثر نہیں ہونگے۔