
محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو صبح 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی۔ اس کے بعد 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہوگی، اور اسی دن چاند کے براہ راست آنکھ سے نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس سے عید الفطر کی تاریخ 31 مارچ متوقع ہے۔
اس حوالے سے وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ عید الفطر کی سرکاری تعطیلات 31 مارچ (پیر) سے شروع ہو کر 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سلسلے میں سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عید الفطر کے تہوار کی تیاریوں کے سلسلے میں یہ اعلان عوام میں خوشی کی لہر دوڑانے کا باعث بن رہا ہے۔ لوگ اس خاص تہوار کو کو اپنی فیملیز کے ساتھ خوشی سے منانے کیلئے تیار ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے تعطیلات کا اعلان بھی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر رہا ہے۔