
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کہہ چکے ہیں کہ اگر ملک کا معاملہ ہو تو ہم غیر مشروط حمایت کریں گے،ملکی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے سب کو ساتھ لے کرچلنا ہوگا۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف ایک ہی کام سونپا گیا ہے کہ بس احتجاج کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل صرف مذاکرات اور بات چیت ہی ہے، وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس کا کہیں گے تو ایوان حاضر ہے۔
خیال رہے کہ قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں۔ اے پی سی کی دعوت دینے جانے کیلئے تیار ہیں وہ بھی غیر مشروط شرکت کریں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کی ٹھنڈی ہوا پہلے بلوچستان کے عوام کو محسوس ہونی چاہیے، ملک کیلئے اچھے عمل میں شمولیت کیلئے شرط لگائی جائے یہ ان کا یقین ہے۔