
عدالت نے دیگر گرفتار 615 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی جانب سے اس اہم کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی ضمانت پر فیصلہ سنایا گیا،جس کے بعد کارکنوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا۔
ضمانت پانے والے کارکنوں کو 50 ہزار سے لے کر ایک لاکھ روپے تک ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبر کے احتجاج کے دوران 29 مقدمات درج کیے ہوئے تھے، جس کے باعث متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت کی منظوری کے بعد جہلم، اٹک اور اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا عمل تیز ہوگیا ہے۔
یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کیلئے بڑی کامیابی ہے، جس کے بعد ان کی رہائی کی راہ ہموار ہوئی ہے اور وہ قانونی کارروائی کے دوران آزادی سے شاملِ تفتیش ہو سکیں گے۔