سرکاری ملازمین کوعید سے قبل تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ
Government Employees
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک)محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری ملازمین کیلئے عید الفطر کی خوشی میں اہم اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے عید کی تعطیلات سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے،سیکرٹری خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ 26 مارچ کو عید الفطر کیلئے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

سیکرٹری خزانہ پنجاب نے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو بھیج دیا ہے، تاکہ ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ممکن ہو سکے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس عمل کو جلد مکمل کریں اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسران تنخواہوں کی تقسیم کو یقینی بنائیں۔

شہریوں کا کہنا ہے ہ یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کیلئے عید کی خوشیوں میں اضافہ کرے گا، کیونکہ اکثر عید کے قریب تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر ہو جاتی ہے، مگر اس مرتبہ پنجاب حکومت نے ملازمین کو عید سے پہلے مالی طور پر تیار کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

اس اقدام سے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،کیونکہ اس اقدام سے انہیں عید کی تیاریوں میں مالی مدد ملے گی۔