سرجانی ٹاؤن میں پارک سے ہتھیار اور گولیاں ملنے کا معاملہ

فائل فوٹو
March, 12 2025
کراچی:(ویب ڈیسک) سرجانی ٹاؤن کے ایک پارک میں کھدائی کے دوران مزدوروں کو بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولیاں ملیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق مزدور پارک میں کھدائی کر رہے تھے کہ اچانک نیچے سے بوریاں نکل آئیں، جن میں مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولیاں چھپی ہوئی تھیں۔
پولیس نے فوراً موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی طور پر یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ اسلحہ اور گولیاں ماضی میں کراچی آپریشن کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائی گئی ہوں گی۔ برآمد شدہ ہتھیاروں میں ایل ایم جی بھی شامل ہے، جو کہ سنگین نوعیت کے ہتھیار ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ اور گولیوں کی فارنزک جانچ کے بعد اس کی مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی۔علاوہ ازیں مزید کھدائی کا عمل جاری ہے، تاکہ پارک کے دیگر حصوں کی جانچ پڑتال بھی ہو سکے۔
پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ طور پر اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، تاکہ اس بات کا پتا چلایا جا سکے کہ یہ اسلحہ کس نے چھپایا اور اس کا مقصد کیا تھا۔
ضرور پڑھیں

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025