صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب، ایوان مچھلی منڈی بنا رہا
 صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ایوان مچھلی منڈی بنا رہا ۔
صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
اسلام آباد: (سنو نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران ایوان مچھلی منڈی بنا رہا ۔

نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری و دیگر اراکین پارلیمنٹ شریک ہوئے۔

آج کے اجلاس کا واحد ایجنڈ صدر مملکت کا ایوان سے خطاب تھا لیکن اس دوران ایوان مچھلی منڈی بنارہا ، اپوزیشن کی جانب سے صدر مملکت کے خطاب کے دوران خوب نعرے بازی کی گئی، ایوان قیدی نمبر 804 کے نعروں سے گونجتا رہا۔

اس موقع پر چاروں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ، گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا اور کئی ممالک کے سفراء بڑی تعداد میں مہمان گیلری میں موجود تھے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس سے خطاب میرے لیے اعزاز ہے،ہمیں پاکستان کے بہتر مستقبل کےلیےعزم کے ساتھ کام کرناہے،ہمیں ملک میں گڈ گورننس اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے،ہمیں اپنے جمہوری نظام کی مضبوطی کےلیے مل کر کام کرناہے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہےایوان گڈگورننس،سیاسی استحکام اور عوام کی امیدوں پر پورااترے،ملک کو مثبت سمت میں لے جانے کی حکومتی کوششوں کو سراہتاہوں،معاشی استحکام کےلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں،ہمیں ملک میں گڈ گورنس اور سیاسی استحکام کو فروغ دینا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے عزم کیسا کام کرنا ہے، جمہوری نظام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا ہے ،ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے ،تمام معاشی اشاریے مثبت جار ہےہیں،ٹیکس کے نظام میں مزید بہتری لاناہوگی ،ٹیکس نظام میں اصلاحات وقت کاتقاضاہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر ہے،معاشی ترقی،زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہاہے،حکومت پالیسی ریٹ22سےکم کرکے12فیصدپرلےآئی،ہمیں عوامی خدمت پر بھرپورتوجہ دیناہوگی، عوام کی بہبود کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں سماجی انصاف کا فروغ ضروری ہے،یکساں ترقی کے خواب کو عملی جامہ پہناناہے،پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے آئی ٹی پارکس کا قیام ضروری ہے، کاروبار کیلئےقرض کی آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے، نوجوانوں کو فنی تعلیم سےلیس کرنا ہو گا۔

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کےکاروبارکو پائیدارسپورٹ کی ضرورت ہے، ایسی پالیسیاں بناناہوں گی جونوجوانوں کے شروع کردہ کاروبار کوفروغ دیں، تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ اورتنخواہ دارطبقے پر ٹیکس کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔