سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا
سپریم کورٹ کا آئینی بینچ/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی پانچ رکنی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی۔ جسٹس امین خان نے ریمارکس دیئے کہ جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ پر فیصلہ دے چکے ہے، جسٹس عامر فاروق کیس نہیں سن سکتے، جس کے بعد سپرٹیکس کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

کمپنی کے وکلاء نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد کرنے کی استدعا کی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ فروغ نسیم صاحب عید تک یہ کیس مکمل نہیں ہوگا، جو کیس چلانا چاہتے ہیں ان کو کیس چلانے دیں، کم ازکم کیس چلنا تو شروع ہو، سیکشن چار بی اور چار سی پر عدالتوں فیصلوں کی الگ الگ پیپرز بک تیار کر لیں۔

عدالت نے فریقین کو وکلاء کی خدمات حاصل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.13 ▼ 0.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.98 ▲ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 371.20 ▼ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▼ 0.29
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.72 ▼ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 40.97 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,381
Gold 22K Per Tola 382,599
Gold 21K Per Tola 365,208
Gold 18K Per Tola 313,035
Silver Per Tola 6,095
Platinum Per oz (USD) 1,552 ▲ 0.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 299.50
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں