نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بڑی سیاسی شخصیت جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم حاضی حمیداللہ جاں بحق ہوگئے/ فائل فوٹو
March, 10 2025
پشاور: (ویب ڈیسک) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق ناظم حاضی حمیداللہ جاں بحق اور ساتھی زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقہ بڈھنی میں پیش آیا، مقدمہ میں تاخیر پر علاقہ مکین پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
تھانہ چمکنی اور تھانہ اکبر پورہ کے جائے وقوعہ ایک دوسرے پر ڈالنے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور ٹول پلازہ کے قریب پشاور اسلام آباد موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
بعد ازاں تھانہ چمکنی پولیس نے جاں بحق ہونے والے سابق ناظم کے زخمی ساتھی عبدالرحمان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025