سپریم کورٹ میں کل اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر، کاز لسٹ جاری
سپریم کورٹ آف پاکستان میں کل اہم کیسز کی سماعت ہو گی، رجسٹرار آفس نے کل کے کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: (سنو نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں کل اہم کیسز کی سماعت ہو گی، رجسٹرار آفس نے کل کے کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی۔

سپریم کورٹ میں کل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ریگولر بینچ سمیت دو آئینی بنچز متعدد اہم کیسز سماعت کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی ریگولر بنچ میں 9 مئی کے کیسز کی سماعت ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تشکیل بنچ میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔

خیال رہے کہ نو مئی واقعات میں ملوث ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

کل پیر کے روز عدالت عظمیٰ میں پہلا آئینی بنچ ٹیکس کیسز پر صبح ساڑھے نو بجے سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ ٹیکس کیسز پر سماعت کرے گا۔

بنچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں،آئینی بنچ 500 سے زائد انکم ٹیکس 2011 کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

علاوہ ازیں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کرے گا،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں