حکومت کا 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے بڑا اعلان
Electricity Subsidy
فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین اور زرعی ٹیوب ویلز کیلئے بڑا اعلان کردیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق زرعی ٹیوب ویلز اور 300 یونٹس ماہانہ تک بجلی استعمال کرنے والی صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا فائدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جون 2015 میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کا فائدہ دینا بند کردیا گیا تھا جبکہ دسمبر 2010 سے زرعی ٹیوب ویلز کیلئے بھی فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا سہولت روک دی گئی تھی۔

پاورڈیژن ذرائع کا مزید کہنا ہے اس حوالے سے نیپرا کو خط لکھ دیا گیا ہے، حکومت کے اس اقدام سے زرعی ٹیوب ویلز اور 300 یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کے بلوں میں کمی آئے گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے بھی مذاکرات جاری ہے، 45 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں 21 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

دوسری جانب سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے جو آئندہ ہفتے تک فائنل ہو نے کا امکان ہے، حکومت کی 21 سرکاری آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت ہورہی ہے، اگر یہ بات چیت نتیجہ خیز ہوئی تو 24 ارب روپے کی بچت ہوگی اور بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 27 پیسے کمی ہوگی۔