
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عمر فیاض کی مدعیت میں مشہور یوٹیوبرز رجب بٹ، حیدر شاہ اور مان ڈوگر سمیت 7 نامعلوم افراد کیخلاف تھانہ سندر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزمان نے ٹک ٹاک لائیو سیشن کے دوران عمر فیاض کو گالی گلوچ اور دھمکیاں دیں، جس کے بعد وہ کلاشنکوف لیکر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ عمر فیاض کے گھر تک بھی پہنچ گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے عمر فیاض کو دھمکیاں دیں کہ اس کو ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔
عمر فیاض نے پولیس کو بتایا کہ میری عزت کو مجروح کیا گیا اور میری جان کو بھی خطرہ ہے، میں نے اپنی جان کی حفاظت کیلئے مقدمہ درج کرایا۔
دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی شروعات کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور تمام ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
ذہن نشین رہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے سندر میں پیش آیا، جہاں ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر دھمکیوں کا یہ معاملہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بن گیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو اس طرح کی دھمکیاں دینا اور تشدد کی دھمکیاں دینا غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، جس کیخلاف قانون کے تحت سخت اقدامات کیے جانے چاہیے۔