عمران خان کے دور میں میرے والد اور پھپھو کو گرفتار کیا گیا: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو/ فائل فوٹو
February, 26 2025
اسلام آباد: (سنو نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں میرے والد اور پھپھو کو گرفتار کیا گیا، اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دور میں شہباز شریف اور دیگر سیاسی لوگ گرفتار ہوئے، ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، مسائل کے حل کے لیے پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلی بار صدر منتخب ہوئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی دور میں سیاسی قیدیوں کے لیے جیل مینوئل تک تبدیل ہوا، اب جیل مینوئل کی تبدیلی اور سہولیات فراہمی کی استدعا ہو رہی ہے، آصف زرداری نے بطور سیاسی قیدی طویل عرصہ جیل میں گزارا، پیپلزپارٹی اقتدار میں آئی تو ہم نے کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے، ہم نے ہمیشہ نیب کے نظام احتساب کی مخالفت کی۔
ضرور پڑھیں