
ذرائع کے مطابق الیکٹرک وہیکلز پالیسی میں ٹیکس کی مجوزہ رعایت آئی ایم ایف نے مسترد کر دی۔ آئی ایم ایف نے الیکٹریکل وہیکلز کے پرزہ جات مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کر دی۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ نئی الیکٹریکل وہیکلز پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہونی چاہئے۔
آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ الیکٹریکل گاڑیوں کے تیاری کے خام مال پر بھی سیلز ٹیکس کی رعایت نہ دی جائے، لوکل سپلائی، پرزوں کی فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ نہ دی جائے، الیکٹریکل وہیکلز پر آئندہ نئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔
ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کی الیکٹریکل وہیکلز کی مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز تھی۔ آج مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا۔ آئی ایم ایف وفد کی جانب سے الیکٹریکسٹی ایفیشینسی ریفارمز اور پاور سبسڈی ریفارمز کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
الیکٹرک وہیکلز کیلئے چارجنگ اسٹیشن، اوگرا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میکنزم پر آج مذاکرات شیڈول ہے۔ 40 چارجنگ سٹیشنز کیلئے سائٹ انتخاب، 2030 تک 3 ہزار چارجنگ سٹیشنز ہدف پر بریفنگ ہوگی۔ بجٹری گیس سبسڈی ریفارمز پر بھی آئی ایم ایف وفد کیساتھ مذاکرات آج ہوں گے۔