میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد
Mian Aslam Iqbal
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے سمن آباد میں واقع سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ایک گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے جس نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ لاش ڈیرے کے سرونٹ کوارٹر سے برآمد ہوئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ گولی بظاہر کسی نامعلوم شخص کی فائرنگ کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملزمان کی شناخت جلد ہی کر لی جائے گی۔

دوسری جانب اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑادی ہے۔

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اگر اس واقعے سے متعلق کسی قسم کی معلومات رکھتے ہیں تو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں تاکہ ملزمان کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اس واقعے کی مزید تفصیلات تفتیش کے دوران سامنے آئیں گی۔