ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کا امکان
محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کا امکان ظاہر کیا ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کا امکان ظاہر کیا ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کا امکان ظاہر کیا ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس دوران شمالی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں 25 فروری سے بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ مغربی/شمال مغربی بلوچستان، جنوبی خیبرپختونخوا اور وسطی/جنوبی پنجاب میں مطلع ابر آلود رہنے ، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔