حرکت قلب بند ہونے سے دولہا انتقال کر گیا
Hafiz Umar Death Wedding Day
فائل فوٹو
گوجرانوالہ:)ویب ڈیسک) گوجرانوالہ کے گاؤں بینکہ چیمہ میں ولیمے کے دن ایک دلہن کی خوشیاں غم میں بدل گئیں، جب دولہا حافظ عمر حرکت قلب بند ہونے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

حافظ عمر جو کہ اٹلی میں مقیم تھا، اپنی شادی کیلئے چند روز قبل وطن واپس آیا تھا۔ گزشتہ روز ولیمے کی تیاریوں میں پورا خاندان مگن تھا۔ مگر ولیمے کی تقریب سے کچھ دیر قبل ہی دوپہر کے وقت حافظ عمر کو دل کا دورہ پڑا۔

جس کے بعد اہل خانہ فوری طور پر اسے وزیرآباد کے کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

حافظ عمر کی اچانک موت نے پورے گاؤں کو سوگوار کر دیا ہے۔ان کے باقی تین بھائی بھی شادی کی تقریبات میں شریک ہونے کیلئے بیرون ملک سے آئے تھے۔ اس دلخراش واقعہ کے بعد دلہن اور دونوں خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

علاقے کے لوگوں اور رشتہ داروں نے اس افسوسناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اور دلہا حافظ عمر کی روح کیلئے دعائیں کیں۔