
انتخابات کے نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امیدوار آصف نسوانہ نے 7050 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ ان کے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل 6460 ووٹ لے پائے۔
نائب صدر کی نشست پر عبد الرحمان رانجھا فاتح قرار پائے جبکہ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ نے کامیابی حاصل کی، علاوہ ازیں سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔
صبح 9 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا سلسلہ شام 5 بجے تک جاری رہا، اس موقع پر کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی، آصف نسوانہ کی کامیابی پر ان کے حامیوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور نعرے بازی کی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔
آصف نسوانہ کی جیت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کے طور پر اہمیت رکھتی ہے اور ان کے انتخاب کو سیاسی حلقوں میں اہمیت دی جا رہی ہے اور آئندہ قانونی سیاست میں ان نتائج کا اثر محسوس کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک آصف نسوانہ کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور وکلاء کو ان کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔