
تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے چیف سیکرٹری سمیت محکموں اور اداروں کے سربراہان کو مراسلہ بھیج دیا جس میں کہا گیا کہ رمضان المبارک کے لئے تمام ملازمین کی تنخواہ اور پنشن 28 فروری کو دی جائیں، یکم اور 2 مارچ کو سرکاری چھٹی ہونے کے باعث تنخواہیں ایک روز قبل جاری کی جائیں۔
یاد رہے پاکستان میں پہلا روزہ 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 28 فروری 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش 28 فروری 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگی، 29 شعبان کو مطلع کہیں صاف، کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 13 گھنٹے 12 منٹ ہوگی، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے، سعودی اداروں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 28 فروری کو نظر آئے گا۔