مہر بانو قریشی سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنما گرفتار
Mahr Bano Qureshi
فائل فوٹو
ملتان:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران ملتان میں اہم سیاسی شخصیات کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاجی ریلی کے دوران شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی، جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈر دلیر مہار کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

واضح یہ کہ یہ گرفتاریاں پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کیوجہ سے عمل میں لائی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری تھا، جس میں مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

پولیس کی جانب سے احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرنے والے رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب مہر بانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں میں غم و غصہ پایا گیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کیا ہے۔