کشمیر کیلئے تین جنگیں لڑیں، دس اور بھی لڑنی پڑیں تو لڑیں گے: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کے عزم کو مضبوط کرتی ہے
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مظفرآباد کے دورے کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے
راولپنڈی: (سنو نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا، کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے جموں و کشمیر مونومنٹ پہ یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے کشمیر میں چیلنجنگ آپریشنل حالات میں تعینات افسروں اور سپاہیوں کی غیر متزلزل لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کو بھی سراہا۔ انہوں نے کسی بھی اشتعال انگیزی کو روکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ آپریشنل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ جنرل سید عاصم منیر نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا، آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور وسائل سے نوازا ہے، آج، کل یا پرسوں یا تھوڑے عرصے تک  مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کر سکتے ہو مگر ہمیشہ کے لئے نہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام نے کرنا ہے، نہ کہ مقبوضہ کشمیر میں کِسی غاصب فوج نے، کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے۔

انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان کو دہرایا کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے" اور کہا کہ شہ رگ کو جسم سے کاٹنے کا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے، مسلمان کبھی دشمن کی تعداد یا ہتھیاروں سے معیوب نہیں ہوتا، ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیلِ اللّٰہ کی بنیاد پر اللّٰہ کا گروہ ہی ہمیشہ غالب رہے گا، کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے اور آئی ٹی سیکٹر میں یوتھ کے لیے روزگار پیدا کریں گے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، بھارتی مظالم اور بڑھتی ہوئی ہندوتوا انتہا پسندی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کے عزم کو مضبوط کرتی ہے، پاکستان ریاستی سرپرستی میں ہونے والے جبر کے خلاف ان کے منصفانہ اور جائز مقصد میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

کشمیری معززین نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نہ ہوتی، تو ہمارا حال فلسطین سے بھی بدتر ہوتا، پاک فوج اور کشمیری عوام کا اٹوٹ رشتہ ہے، آپ کے کشمیر آنے سے آر پار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے، ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جموں کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ جڑی ہے اور جڑی رہے گی، پاکستان سے بڑھ کر کشمیر کا کوئی ترجمان نہیں ہو سکتا۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں