تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلویز نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا
مسافر ٹرین اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلویز نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا جس سے ٹکٹ 50 سے 400 روپے تک مہنگی ہوگئی۔ اضافے کا اطلاق آج ( 5 فروری) سے سیلون سروس سمیت تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہو گا۔

لاہور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کا بزنس کلاس کرایہ 7 ہزار 360 سے بڑھ کر 7 ہزار 730، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار 460 سے بڑھ کر 5 ہزار 730، اکانومی کلاس کا کرایہ 4 ہزار 10 سے 4 ہزار 210 روپے ہوگیا۔ لاہور سے کراچی جانیوالی پاک بزنس ایکسپریس کا بزنس کلاس کرایہ 8 ہزار 10 سے بڑھ کر 8 ہزار 400، اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار 760 سے بڑھ کر 6 ہزار 130 اکانومی کلاس کا کرایہ 4 ہزار 10 سے بڑھ کر 4 ہزار 210 ہو گیا۔

لاہور سے ملتان جانیوالی موسی پاک ایکسپریس کا بزنس کلاس کا کرایہ 1546 سے بڑھ کر 1640، اے سی سٹینڈرڈ 13 سو 60 سے بڑھ کر 14 سو 30 اکانومی کلاس کا کرایہ ایک ہزار دس سے بڑھ کر ایک ہزار سات روپے ہو گیا، لاہور سے پشاور عوام ایکسپریس اے سی سٹینڈرڈ کا کرایہ سولہ سو سے بڑھ کر سولہ سو اسی، اکانومی کلاس کرایہ گیارہ سو پچاس سے بڑھ کر ایک ہزار دو سو دس ہو گیا ۔پرائیوٹ ٹرین راول ایکسپریس کا راولپنڈی تک اے سی پارلر کا کرایہ چوبیس سو سے بڑھ پچیس سو بیس اکانومی کلاس کا کرایہ گیارہ سو پچاس سے بڑھ کر بارہ سو دس روپے ہو گیا۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں