190 ملین پاؤنڈز کیس: سزا کیخلاف عمران خان کی اپیل دوبارہ دائر
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کے خلاف اپیلیں دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئیں۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی/ فائل فوٹو
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ز ریفرنس کے خلاف اپیلیں دوبارہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئیں۔

رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرنے کے بعد خالد یوسف یڈووکیٹ نے اپیلیں دائر کیں۔ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات، بیٹوں سے فون پر بات و دیگر جیل سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت سے جاری تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ میں عدالت کا کہنا ہے سپرنٹنڈ نٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا مستقل بنیادوں پر میڈیکل چیک اپ ہوتا ہے، اگر کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو مناسب انتظام کر کے پرائیویٹ طور پر بھی چیک اپ کروایا جا سکتا ہے۔

جیل مینوئل کے مطابق جیل میں بیرون ملک فون کال کی سہولت موجود نہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بھی مطمئن ہیں، عدالت بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹاتی ہے۔