چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان
ICC Champions Trophy 2025  pak squad
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی بھی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ ٹیم نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کیخلاف ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، کامران غلام، طیب طاہر اور سعود شکیل جیسے بلے باز شامل ہیں، جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) شامل ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹرز میں محمد رضوان اور عثمان خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسکواڈ میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا تھا کہ ہوم کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں صائم ایوب کو شامل نہ کرنا تکلیف دہ ہے لیکن فیصلہ جلدبازی میں نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی میں کھیلے گی، جبکہ سہ فریقی سیریز کا آغاز 8 فروری کو لاہور میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ قومی ٹیم 4 فروری سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں