سلمان خان کی بہن خطرناک حادثے کا شکار، تصاویر وائرل
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی منہ بولی بہن خوفناک حادثے کا شکار ہیں/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شویتا نے ہسپتال سے تصاویر اور حادثے سے متعلق تفصیلات انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی حیران کن واقعات سے بھری پڑی ہے، ایک لمحے آپ ’کل ہو نہ ہو‘ گنگنا رہے ہوتے ہیں اور دوسرے ہی لمحے زندگی ایک موٹر سائیکل آپ کے لیے بھیج دیتی ہے، میں نے خود کو چلنے کے بجائے اڑتے ہوئے پایا، اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ٹوٹی ہڈیاں، زخم اور کئی گھنٹے بستر پر لیٹنا میری فہرست میں شامل نہیں تھا لیکن شاید قسمت نے سوچا کہ مجھے صبر کرنے کی ضرورت ہے، سچ یہ ہے کہ کبھی کبھی زندگی ہمیں دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے توڑ دیتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شویتا روہیرا سلمان خان کی منہ بولی بہن ہونے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ شویتا روہیرا کی شادی 2014 کے آخر میں بالی وڈ اداکار پلکت سمراٹ سے ہوئی تھی تاہم ایک سال بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد پلکت سمراٹ نے گزشتہ سال اداکارہ کریتی کھربنڈا سے شادی کرلی تھی۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.20 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.75 ▲ 0.17
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.30 ▲ 0.38
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.03
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 ▲ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 443,326 ▼ 2,656
Gold 22K Per Tola 406,382 ▼ 2,435
Gold 21K Per Tola 387,910 ▼ 2,324
Gold 18K Per Tola 332,494 ▼ 1,992
Silver Per Tola 6,617 ▼ 61
Platinum Per oz (USD) 1,754 ▼ 0.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 ▲ 2.02
Diesel HSD Per Litre 277.19 ▼ 27.59
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 ▼ 25.46
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں