آسان کاروبار فنانس حاصل کرنے کا طریقے جانیے
پنجاب حکومت نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے آسان کاروبار فنانس اورآسان کاروبار کارڈ سکیموں کے لئے ویب پورٹل لانچ کر دیا
آسان کاروبار قرضہ سکیم کے لئے ویپ پورٹل لانچ کر دیا گیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے آسان کاروبار فنانس اورآسان کاروبار کارڈ سکیموں کے لئے ویب پورٹل لانچ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب آسان کاروبار فناںس سے مرد، خواتین، خواجہ سرا اور خصوصی افراد استفادہ کرسکتے ہیں، قرض کے خواہشمندوں کے لئے پنجاب کا رہائشی ہونا پہلی شرط ہے، عمر کی حد 25 سے 55 سال تک ہونی چاہئے، درست قومی شناختی کارڈ رکھتا ہو۔

قرض حاصل کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی مالیاتی ادارے کا نادہندہ نہ ہو، ایکٹیو ٹیکس فائلر ہو، اپنی کاروباری جگہ ملکیت یا کرایہ پر ہو۔

وزیراعلی پنجاب آسان کاروبار کارڈ کے خواہمشندوں کے لئے بھی چند شرائط رکھی گئی ہیں جن میں پنجاب کا رہائشی ہونا، عمر کی حد 21 سے 57 سال تک ہو، درست قومی شناختی کارڈ رکھتا ہو، درخواست دہندہ نام پر سم کارڈ رجسٹرڈ ہو، ایکٹیو ٹیکس فائلر ہو۔

وزیراعلی پنجاب آسان کاروبار کارڈ والوں کو ایس ایم ای کارڈ کے ذریعے قرض کی سہولت دی جائے گی جبکہ 25 فیصد تک کیش نکالنے کی سہولت، سرکاری فیس ٹیکس اور یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی کی سہولت دی جائے گی، خام مال کی خریداری کے لیے وینڈرز کو ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ آن لائن درخواست اور تفصیلات کے لئے ویب پورٹل پر اپلائی کریں۔  akc.punjab.gov.pk 

یاد رہے آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک بلاد سود قرضے دیئے جائیں گے، ادائیگی بھی آسان ترین اقساط میں ہوگی، آسان کاروبار کارڈ کے ذریعے 5 سے 10لاکھ روپے تک قرضے دیئے جائیں گے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لئے انقلابی سکیموں کا آغاز کیا ہے، یہ اسکیمیں پنجاب اور پاکستان کی تقدیر بدلنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا ک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے ہی معیشت کا پہیہ چلتا ہے، سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ پنجاب حکومت کی اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد سکیمیں ہیں، پہلے کاروبار شروع کرنا آسان نہ تھا، ہم نے ان سکیموں کے ذریعے کاروبار کو آسان بنا دیا ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے نہایت رعایتی نرخوں پر زمین بھی دیں گے، صوبے کی تاریخ کا پہلا پروگرام ہے جس کے تحت 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ 100 فیصد بلاسود دیا جا رہا ہے، قرضے کے حصول کے لئے فوری طور پر کسی این او سی، لائسنس اور نقشہ پاس کرانے کی بھی ضرورت نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج قرضہ حاصل کریں اور کل اپنے کاروبار شروع کریں، یہ بلاسود قرضے بینک آف پنجاب کے ذریعے دیئے جائیں گے،  ملک کی برآمدات بڑھانے کے لئے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں انڈسٹری لگانے پر مزید مراعات دیں گے، ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں انڈسٹری لگانے والوں کو 50 لاکھ روپے تک کی مالیت کا سولر سسٹم بھی فری دیں گے۔