عدالت کا قاضی فائز عیسیٰ بارے بڑا فیصلہ

January, 9 2025
اسلام آباد:(سنو نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف دائر اپیل کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔
یہ اپیل ایڈووکیٹ محمد شاہد رانا نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر کی تھی۔
ایڈووکیٹ شاہد رانا نے اپنی درخواست میں سابق چیف جسٹس اور جسٹس سردار طارق کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع ہونے کے باوجود مقدمات کی سماعت کی گئی، جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے واپس کر دیا تھا، جس کے بعد ایڈووکیٹ شاہد رانا نے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی۔ تاہم، جسٹس جمال مندوخیل نے اس اپیل کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
یہ فیصلہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار ہیں اور اپیل گزار کی جانب سے اٹھائے گئے نکات مزید کارروائی کے لیے موزوں نہیں سمجھے گئے۔
ضرور پڑھیں

اندرون لاہور میں بسنت فیسٹیول کی تجویز، پلان حکومت کو پیش
October, 17 2025

پنجاب: صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
October, 16 2025

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
October, 15 2025

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، نرخ نئی بلند ی کو چھو گئے
October, 14 2025