لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر) سجاد سپرا انتقال کرگئے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر) سجاد سپرا انتقال کرگئے/فائل فوتو
January, 9 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر) سجاد سپرا انتقال کرگئے، مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون الرشید، سابق چیف جسٹس فلک شیر، سابق ایڈووکیٹ جنرل شان گل، ایڈووکیٹ ظفر کلانوری، بیرسٹر حارث عظمت، سابق ایڈووکیٹ جنرل نوید رسول مرزا و دیگر نے ان کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس (ر) سجاد سپرا کی وفات پر لاہور کی قانونی برادری اور مختلف اہم شخصیات نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ جسٹس سجاد سپرا نے اپنی عدالتی خدمات کے دوران انتہائی بے باک اور محنتی طریقے سے عدلیہ کی خدمت کی۔
نماز جنازہ کے دوران وکلا، ججز اور عدلیہ کے دیگر ارکان نے جسٹس سجاد سپرا کی عدالتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کی وفات کے بعد عدلیہ میں ایک خلا محسوس کیا جا رہا ہے جو آسانی سے پر نہیں ہو سکے گا۔
ضرور پڑھیں
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
October, 27 2025
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025
بجلی صارفین کو ایک اور ہائی وولٹیج جھٹکا دینے کی تیاری
October, 25 2025