خیبرپختونخوا: سیاحوں کو بلا سود قرضہ حسنہ دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحتی مقامات پر رہائش پذیر نوجوانوں کو قرضہ حسنہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے/ فائل فوٹو
January, 8 2025
پشاور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر صوبے کے سیاحتی مقامات پر رہائش پذیر نوجوانوں کو قرضہ حسنہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر نوجوانوں کو سیاحت کے فروغ میں شامل کر رہے ہیں، سیاحتی علاقوں میں نوجوانوں کو بلاسود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کالام، سوات، کمراٹ، دیر اَپر، لڑم ٹاپ، دیر لوئر، اَپر چترال، لوئر چترال، گلیات، ایبٹ آباد، کاغان اور مانسہرہ کو شامل کیا گیا ہے۔
زاہد چن زیب نے کہا کہ متعلقہ علاقوں کے رہائشی اپنے گھر کے ساتھ سیاحوں کے لیے کمرے تعمیر کریں گے۔ تعمیر یا تزئین و آرائش کے لیے 30 لاکھ روپے تک قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 جنوری ہے۔
ضرور پڑھیں

5 جی 6 جی کا دور ختم، چین نے 10 جی انٹرنیٹ لانچ کردیا
April, 24 2025

مقبوضہ کشمیر: سیاحوں پر حملہ، بھارتی میڈیا کا حسب روایت پاکستان مخالف پراپیگنڈا
April, 22 2025

غزہ کے مظلوموں کی پکار: کیا برصغیر کا مسلمان جاگے گا؟
April, 22 2025

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025