سوئی ناردرن نے گیس فراہمی کا نیاشیڈول مرتب کر لیا
سوئی ناردرن گیس کمپنی/ فائل فوٹو
January, 8 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صبح 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کا نیاشیڈول مرتب کر لیا۔
صارفین کو دن بھر گیس بلاتعطل فراہم کی جائیگی۔ سوئی ناردرن کی جانب سے اس سے قبل صبح 6 سے 9، دوپہر 11 سے 2 اور شام 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جاتی تھی۔ گیس وافر مقدار میں موجود ہونے پر دن بھر فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔
دوسری جانب سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔ نیپرا نے سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 49 پیسے کمی کی گئی۔ سرکاری ڈسکوز اور کے ای کیلئے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی۔
سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے قیمت میں کمی نومبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی۔ کے الیکٹرک صارفین کیلئے قیمت میں کمی اکتوبر کے ایف سی اے کی مد میں کی گئی۔
ضرور پڑھیں
ایلون مسک کا ٹیسلا سے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ کا مطالبہ
October, 28 2025
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
October, 27 2025
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025