عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
Ex prime minister of Pakistan and founder of PTI Imran Ahmad Khan Niazi and Bushra bibi
سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کی جانب سے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف 6 مقدمات اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی،سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ تاہم بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج نہیں سنایا جا سکا۔

دوسری جانب عمران خان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ ان کے جونیئر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سلمان صفدر دیگر مقدمات میں مصروف ہیں، اس لیے وہ آج حاضر نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کی درخواست پر عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو مکمل تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ذہن نشین رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی مختلف مقدمات میں عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔

مزید تفصیلات کیلئے کیس کی آئندہ سماعت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔