حج کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، اضافی کوٹے پر درخواستیں طلب
File Photo
فائل فوٹو
اسلام آباد (سنو نیوز): حج درخواستیں جمع کرانے سے محروم رہ جانے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سرکاری حج اسکیم کے 5 ہزار کے محدود کوٹے پر دوبارہ درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت عامر ڈوگر نے کی۔ وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے لیے مختص 5 ہزار کا کوٹہ مکمل نہ ہونے کے باعث جلد ہی مزید درخواستیں وصول کی جائیں گی اور اس کے لیے شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔

وزارت مذہبی امور کے حکام نے اجلاس میں کمیٹی کو بتایا کہ اس سال حج اخراجات کو 11 لاکھ روپے سے کم رکھنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عازمین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں پرائیوٹ حج آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور کے درمیان تنازع کا بھی ذکر کیا گیا۔ سعودی عرب کی ہدایت اور وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق 163 کمپنیوں کو 46 میں ضم کیا گیا ہے تاہم پرائیوٹ حج آپریٹرز اس فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی کنوینر سید عمران شاہ کریں گے، سید عمران شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں اس ڈیڈ لاک کا حل نکال لیا جائے گا۔

حج درخواستوں کا یہ نیا مرحلہ ان افراد کے لیے ایک نادر موقع ہے جو پہلے کسی وجہ سے درخواست جمع نہیں کرا سکے تھے۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت یہ اقدام عوام کو سہولت فراہم کرنے اور حج انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.91 ▼ 0.33
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.75 ▼ 0.05
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.81 ▲ 0.99
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.72 ▼ 0.09
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▼ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 431,440 ▼ 3,358
Gold 22K Per Tola 395,487 ▼ 3,078
Gold 21K Per Tola 377,510 ▼ 2,938
Gold 18K Per Tola 323,580 ▼ 2,518
Silver Per Tola 6,262 ▼ 121
Platinum Per oz (USD) 1,709 ▼ 4.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 ▲ 5.36
Diesel HSD Per Litre 272.29 ▼ 4.90
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 ▲ 7.68
LPG Per Kg 279.34 ▲ 20.69
ضرور پڑھیں