گورنر راج لگانا ہے تو لگا دو: علی امین گنڈا پور
November, 30 2024
پشاور: (سنو نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے انتہائی سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ لگاؤ گورنر راج۔ مجھے پتہ ہے تمہارے باپ میں جرات نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ کا خیبر پختونخوا اسمبلی سے خطاب:
کے پی کے اسمبلی سے خطاب میں علی امین گنڈا حکومت نے جس طریقے سے 245 لگا کر فوج کو درمیان کے آئی۔یہ کام داؤد خیل کے مقام پر شروع ہوا۔ ہمارے قافلے پر وہاں بھی گولیاں برسائی گئیں۔
گنڈاپور نے کہا کہ اسلام آباد ٹول پلازے پر بھی گولیاں برسائی گئی ںاور ہمارے کارکن شہید ہوئے۔
جہاں جہاں ان کی حکومت ہے ،ان تمام صوبوں میں گولیاں برسائی گئیں۔
جیل میں بند شخص کی کال پر عوام نکل آئی:
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم اور دنیا نے دیکھ لیا کہ جیل میں بند شخص کی کال پر عوام نکل آئی ہے۔ اس وقت فیصلہ ساز ملک کو اس طرف لے کر جارہے ہیں ،جیسے پہلے لے کر گئے تھے۔
پنجاب پولیس کو وارننگ:
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پنجاب پولیس کو کہتا ہوں "لکھ دی لعنت ہو تم پر"،ریڈ زون بھی ہمارا ہی ہے، تمہارے باپ کا نہیں ہے۔ یہ ٹوپی ڈرامے قوم جان چکی ہے۔ بشریٰ بی بی اور مجھ پر جگہ جگہ قاتلانہ حملے ہوئے۔
انہوں نے بڑا الزام لگایا کہ چن چن کے مارنے کے لئے سنائپر بٹھائے گئے تھے۔ اس طرح کے ایل این جی برسٹ بارڈر پر مارے ہوتے تو کشمیر آزاد ہوتا۔یہ گولیاں اور بندوقوں کے منہ ہماری طرف ہیں۔
لگاؤ گورنر راج:
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو اسلام کا خیال نہیں تو انسانیت کا خیال رکھتے۔ اداروں کو واضح پیغام دے رہا ہوں کہ لگاؤ گورنر راج۔ لیکن مجھے پتہ ہے تمہارے باپ میں جرات نہیں ہے۔ ہمیں کرسی نہیں خودداری اور آزادی چاہیے۔
ہمیں انقلاب لانا ہوگا:
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے کہ ہمارے عزتیں محفوظ ہو ںتو ہمیں انقلاب لانا ہوگا۔ اس پہلے کہ سب کی باری آئے اپنے حق کے لئے نکل آؤ۔ اس دفعہ بانی پی ٹی آئی سے درخواست کروں گا کہ پرامن رہنے کامت کہیں۔
ہمیں عمران خان کی رہائی جلد چاہیے:
گنڈاپور نےکہا کہ کیا ہم دہشت گرد ہیں جو آپ گولیاں مارتے ہو۔ ہمیں عمران خان کی رہائی جلد چاہیے،ورنہ ہم بھی گولیاں چلائیں گے۔تم کرسی اور اقتدار کے لئے بچوں کو ماررہے ہو۔ابھی ہم نے میٹنگ کی ہے اور اگلی حکمت عملی تیار کی ہے۔ہم حق کے لئے لڑیں اور مریں گے۔