موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ،خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے،تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان،پشاور،مردان ،نوشہرہ ،کرم، مہمند، خیبر،اورکزئی ،ہنگو اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،گجرات، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ زیارت، پشین، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اورخضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، صبح/رات کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ/ دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب باغوں کے شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈکس (اے کیو آئی) میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، تفصیلات کے مطابق شہرمیں ائیر کوالٹی انڈکس 236 ریکارڈکیا گیا، لاہور کے پولو گراؤنڈ کینٹ میں 352 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا،سندر رائیونڈ 296، سید مراتب علی روڈ 293، پاکستان ایجنئنرنگ کونسل 273، غازی روڈ انٹرچینج 248، یو ایس کانسلیٹ لاہور 270 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ 255، سی ای آر پی آفس 297 ریکارڈ کیا گیا۔