سٹیٹ بینک نے 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا
55 rupee coin
کراچی: (سنو نیوز) سٹیٹ بینک نے بابا گرونانک دیو کے 555 ویں یومِ پیدائش پر 55 روپے کے یادگاری سکّے کا اجراء کر دیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت 55 روپے مالیت کا یادگاری سکّہ جاری کرے گی، پیتل، نِکل اور تانبے سے بنے سِکے کا وزم 13.5 گرام ہے، سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں ہِلال اور ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔

سٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے کنارے پر’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں، سِکے کے پچھلے رخ پر وسط  میں بابا گرونانک دیو کی یادگار کی تصویر ہے، مملکتِ پاکستان مختلف مذہبی شناختوں کی وارث ہے۔

مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ بابا گرونانک دیو اس سرزمین پر پیدا ہونے والی عظیم شخصیت ہیں جو اب پاکستان کا حصہ ہے، سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے اور اس کے مقدس مقامات پاکستان میں واقع ہیں۔

سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ 55 روپے کا یہ یادگاری سکّہ آج (22 نومبر) سے سٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز سے جاری کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سکھ بذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو کے 555 ویں یوم پیدائش کے موقع پر 3 روزہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں نے عقیدت کے ساتھ حصہ لیا، اس موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لئے خصوصی اقدامات بھی کیے گئے، دلکش آتش بازی اور مختلف محفلوں سے سکھ یاتری بھرپور مہظوظ ہوئے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.10 ▼ 0.10
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.02 ▼ 0.44
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 367.18 ▲ 0.35
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▼ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.28 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,078 —
Gold 22K Per Tola 407,988 —
Gold 21K Per Tola 389,443 —
Gold 18K Per Tola 333,808 —
Silver Per Tola 6,678 —
Platinum Per oz (USD) 1,777 ▲ 0.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 391.30 —
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں