راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ
Metrobus service will be suspended in Rawalpindi on November 28, 29, 30 and December 1
راولپنڈی: (سنو نیوز) حکومت نے راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

راولپنڈی میں 28، 29، 30 نومبر اور یکم دسمبر کو میٹروبس سروس بند کی جائے گی۔ میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن تا فیض آباد اسٹیشن تک بند کی جائی گئی۔ ٹریک کی بحالی کے باعث میٹروبس سروس بند کی جا رہی ہے۔

میٹروبس سروس فیض آباد تا پاک سیکریٹریٹ تک معمول کے مطابق چلے گئی۔ دو دسمبر کے بعد میٹروبس سروس صدر اسٹیشن تا پاک سیکریٹریٹ تک مکمل بحال کر دی جائے گئی۔

دوسری جانب 24 نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 22 نومبر سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ فائر وال سسٹم فعال کیا جائے گا، جس کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے اور سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں دشواری پیش آنے کا خدشہ ہے۔

صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کو مکمل طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں کے دوران مواصلاتی نظام کو کنٹرول میں رکھنا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔