اس نئے فیصلے کے تحت اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے اپنا پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کیلئے مستقل پتہ کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام علاقائی دفاتر کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
اس نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو ان کے رہائشی ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ اپلائی کرنے کے حوالے سے پابندیوں سے نجات ملے گی۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کیلئے یہ ایک اہم قدم ہے اور اب کسی بھی شہر سے پاسپورٹ اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پالیسی کے اس اقدام سے شہریوں کو بےحد سہولت ملے گی،خصوصاً ان افراد کیلئے جو دوسرے شہروں میں مقیم ہیں یا جن کے شناختی کارڈ پر موجود پتہ مختلف ہے اور انہیں اپنا پاسپورٹ بنوانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس نئے اقدام سے ہزاروں شہریوں کو پاسپورٹ اپلائی کرنے میں بےحد آسانی ہوگی،کیونکہ اب پاسپورٹ کے حصول کیلئے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وقت کی بچت بھی ہوگی۔
خیال رہے کہ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری کی گئی اس پالیسی میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ شہریوں کو ان کے ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ کے حصول میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔