مخصوص نشستوں کا معاملہ، پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست دائر
Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader and lawyer Salman Akram Raja filed a contempt of court petition in the Supreme Court for not implementing the decision on specific seats.
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل سلمان اکرم راجہ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

مخصوص نشستوں کے کیس سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں الیکشن کمیشن کے ممبران کو فریق بنایا گیا جس میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن کو فوری فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے، کمیشن ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ 12 جولائی کو اپنے مختصر حکم میں سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دیا تھا۔

رواں سال 14 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل بینچ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھا گیا تھا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس نعیم افغان، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔ تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے اکثریتی فیصلے پر وضاحت سے متعلق درخواست دائر کیے جانے کے بعد اکثریتی بینچ بغیر سماعت کے 2 مرتبہ وضاحت جاری کرچکا ہے۔

سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل اکثریتی بینچ کی جانب سے دوسری وضاحت جاری کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوسری وضاحت پر سپریم کورٹ کے عملے سے جواب طلب کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں کی گئی ترامیم سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کو کالعدم نہیں کرسکتیں۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.09 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,944 ▼ 3,510
Gold 22K Per Tola 394,116 ▼ 3,218
Gold 21K Per Tola 376,201 ▼ 3,072
Gold 18K Per Tola 322,458 ▼ 2,633
Silver Per Tola 6,270 ▼ 58
Platinum Per oz (USD) 1,705 ▼ 26.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں