پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے تک کمی کا امکان
 petroleum products
اسلام آباد: (سنو نیوز) عالمی مارکیٹ کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ یکم اکتوبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر کمی ہوسکتی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔

 اوگرا آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری بھجوائے گی۔ حکومت رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کے احکامات دے سکتی ہے۔ ایسی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج رات کیا جائے گا۔